ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ رکھا جانا کافی تسلی بخش ہے، مسلسل 80ویں ہفتے تک نمبرون کھلاڑی رہ کر ثانیہ مرزاعظیم کھلاڑیون کی فہرست میں شامل

عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ رکھا جانا کافی تسلی بخش ہے، مسلسل 80ویں ہفتے تک نمبرون کھلاڑی رہ کر ثانیہ مرزاعظیم کھلاڑیون کی فہرست میں شامل

Fri, 21 Oct 2016 15:21:25    S.O. News Service

حیدرآباد،20؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)خواتین ڈبلز رینکنگ میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی کے طور پر مسلسل 80ہفتوں کی غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آج کہا کہ مارٹینا نوراتلووا، کارا بلیک اور لجیل ہبیر جیسے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ رکھا جانا کافی تسلی بخش ہے جو سرفہرست مقام پر کافی طویل وقت تک بنے رہے تھے۔ثانیہ نے انٹرویو میں کہا کہ میرے لئے، یہ ناقابل یقین سفر رہا ہے جو خواب کی طرح ہے،مجھے ہمیشہ لگا ہے کہ کسی بھی سرگرمی کے میدان میں چوٹی پر پہنچنا ہمیشہ ہی کامیابی ہوتی ہے لیکن طویل وقت پر اس پر قائم رہنا، ٹاپ پر پہلی بار پہنچنے سے کہیں زیادہ مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین زمرے میں صرف تین عظیم کھلاڑی نوراتلووا، بلیک اور ہبیر ہی خواتین ڈبلز ٹینس تاریخ میں مسلسل طویل وقت تک ٹاپ پر رہے ہیں جس سے یہ کامیابی میرے لئے اور بھی تسلی بخش ہے۔وہ چارلسٹن میں اپنی سابق جوڑی دار مارٹن ہنگس کے ساتھ وولوو کار اوپن میں خطاب جیتنے کے بعد گزشتہ سیشن میں ٹاپ رینکنگ پر قابض ہونے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئی تھیں۔عظیم ٹینس کھلاڑی نوراتلووا مسلسل 181ہفتوں تک نمبر ایک پر بنی رہی تھیں جبکہ ان کے بعد کارا بلیک 145ہفتوں اور لجیل ہبیر 134ہفتوں تک چوٹی پر رہیں تھیں


Share: